کرکٹ اور ٹینس کا تاریخی بندھن

کرکٹ اور ٹینس کا تاریخی بندھن
برصغیر کے میگا اسٹارز شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی شادی سے متعلق خبروں نے پاکستان اور بھارت میں ہلچل مچا دی ہے۔ اپنے اپنے میدانوں کے شہ سواروں کے درمیان رومانس کا آغاز اطلاعات کے مطابق لگ بھگ چھ ماہ قبل ہوا تھا۔ یہی وہ وقت تھا جب جنگ گروپ اور بھارتی ا دارے ٹائمز آف انڈیا کے درمیان امن کی آشا کے لئے بات چیت کا آغاز ہوا تھا۔ سابق کرکٹ کپتان شعیب ملک اور ٹینس کوئن ثانیہ مرزا کی منگنی کی خبر عین اس روز منظر عام پر آئی جب کراچی میں پاک بھارت دوستی و امن مشاعرے کی تیاریاں آخری مرحلے میں ہیں۔ شعیب ملک نے دبئی سے نمائندہ جنگ سے بات چیت کرتے ہوئے خبر کی تصدیق کردی۔ شعیب ملک کے خاندانی ذرائع کے مطابق شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی منگنی ایک ماہ قبل ہوئی تھی۔ دونوں خاندانوں کی ملاقات دبئی میں ہوئی۔ ذرائع کے مطابق شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی شادی اپریل کے دوسرے ہفتے میں ہوگی۔ شعیب ملک اور ثانیہ کے خاندانوں کی پہلی باضابطہ ملاقات گزشتہ ماہ دبئی میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دو ٹی ٹوئنٹی میچوں کے دوران ہوئی تھی۔ اس کے بعد شعیب ملک کی والدہ، بہن اور بہنوئی نے حیدرآباد دکن کا سفر کیا جہاں باضابطہ منگنی کی تقریب ہوئی۔ اس سے قبل شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی ملاقات ہوبارٹ (آسٹریلیا) میں بھی ہوئی تھی۔ ثانیہ مرزا کے والد نے تصدیق کی ہے کہ شعیب ملک کے ساتھ ثانیہ مرزا کی منگنی کی خبر درست ہے ۔شعیب ملک کی شادی کے بعد لاہور اور سیالکوٹ میں ولیمے کی تقریب ہوگی۔ ولیمے کی تقریب 16اور 17اپریل کو متوقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ ثانیہ مرزا شادی کے بعد پاکستان آئیں گی، جہاں ولیمے کی تقریب ہوگی۔ واضح رہے کہ شعیب ملک کا حیدرآباد دکن کی عائشہ، اداکارہ سیالی بھگت سے بھی رومانس رہاہے۔
پاکستان کے سابق کپتان شعیب ملک کی ہونے والی اہلیہ ٹینس سپر اسٹار ثانیہ مرزا نے کہا ہے کہ ان کی ہونے والی شادی ان شاء اللہ ان کی زندگی کا سب سے بڑا دن ہوگا۔
کیا ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کی شادی دونوں ملکوں کے درمیان ”امن کی آشا “میں اہم پیش رفت ثابت ہوگی؟

 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz