بجٹ آنیوالا ہے دل تھام لو

بجٹ کی آمد آمد ہے اور ابھی سے ذہنوں میں ایک خیال جنم لے رہا ہے کہ یہ بجٹ کیسا ہوگا؟کیونکہ ہر سال کی طرح بجٹ عوام کے دلوں پہ بجلی گراتا گزر جاتا ہے اور غریب سوچتا رہ جاتا ہے کہ اب کیا ہوگا؟بجٹ کے اعلان سے پہلے کچھ کہنا قبل از وقت ہے البتہ سبزیاں ،دالیں ،گھی ،آٹا،گوشت ، چینی، انڈے ،مرغی کا گوشت اور دیگر روز مرہ کی اشیاء مہنگی ہوتی جارہی ہیں، اب سنا ہے کہ ویلو ایڈیڈ ٹیکس کا نفاذ بھی عمل میں آنے والا ہے، بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے پیداوارکم سے کم ہورہی ہے، جن کے خلاف صنعتی طبقہ کسان اور مزدور کارخانہ دار اور بزنس مین بھی پریشان ہے، جبکہ آمدنی میں اضافہ نہ ہونے کے برابر ہے ایسی صورت میں حکومت عوام کو ریلیف نہیں دے رہی ہے، اگر مزید ٹیکسوں کا بوجھ لاد دیا گیا تو کیا ہوگا؟ اب تعلیمی اداروں کی فیس پر بھی یہ ٹیکس لاگو کرنے کی تجویز ہے، جس کا بوجھ والدین کو اٹھانا ہوگا، کیا آپ سمجھتے ہیں کہ اس مرتبہ عوام کو ریلیف مل سکے گا؟ یہ بجٹ عوام کی توقعات پہ پورا اتر سکے گا؟

ویلو ایڈیڈ ٹیکس عوام پہ بجلی گرانے کا مترادف نہیں ہوگا؟
Read more »

ہم شکل کے پاسپورٹ پر یونان آنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی

لاہور(جالانیوز)لاہور ائر پورٹ سے ہم شکل کے پاسپورٹ پر ایتھنز پہنچنے کی کوشش کوناکام بنا دیاگیا۔ایف آئی اے لاہور کے امیگریشن حکام کے مطابق ایتھنز جانے والے محمد شہباز نامی ایک مسافر کو آف لوڈ کردیاگیاجوکہ اپنے ایک ہم شکل کے پاسپورٹ پریونان جانے کے لیے علامہ اقبال ائر پورٹ سے ایک نجی ائرلائنز کے ذریعہ سے اس کوشش میںتھا۔حکام کاکہناہے کہ محمد شہباز کے پاس سے یونانی دستاویزات جن ورک پرمٹ وغیر ہ تھے برآمد ہوئے اس کو تب چیک کیاگیا جب وہ امیگریشن کاؤنٹر پر آیا تو انسپکٹر محمد احمد نے اس کاپاسپورٹ چیک کیا جس پر ان کو شک گذرا توانھوں نے مزید غورکرنے پر معلوم ہواکہ وہ اصل بندہ نہیں ہے بلکہ اس کاہم شکل ہے جس کو ایتھنز میں بابر حسین نامی ایجنٹ نے سپانسر کیاتھا تمام صورت حال واضح ہونے پر ملزم کوحراست میں لے کرمزید تفیتش کی خاطر مقدمہ درج کرلیاہے۔
Read more »

بجٹ آنیوالا ہے دل تھام لو

بجٹ کی آمد آمد ہے اور ابھی سے ذہنوں میں ایک خیال جنم لے رہا ہے کہ یہ بجٹ کیسا ہوگا؟کیونکہ ہر سال کی طرح بجٹ عوام کے دلوں پہ بجلی گراتا گزر جاتا ہے اور غریب سوچتا رہ جاتا ہے کہ اب کیا ہوگا؟بجٹ کے اعلان سے پہلے کچھ کہنا قبل از وقت ہے البتہ سبزیاں ،دالیں ،گھی ،آٹا،گوشت ، چینی، انڈے ،مرغی کا گوشت اور دیگر روز مرہ کی اشیاء مہنگی ہوتی جارہی ہیں، اب سنا ہے کہ ویلو ایڈیڈ ٹیکس کا نفاذ بھی عمل میں آنے والا ہے، بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے پیداوارکم سے کم ہورہی ہے، جن کے خلاف صنعتی طبقہ کسان اور مزدور کارخانہ دار اور بزنس مین بھی پریشان ہے، جبکہ آمدنی میں اضافہ نہ ہونے کے برابر ہے ایسی صورت میں حکومت عوام کو ریلیف نہیں دے رہی ہے، اگر مزید ٹیکسوں کا بوجھ لاد دیا گیا تو کیا ہوگا؟ اب تعلیمی اداروں کی فیس پر بھی یہ ٹیکس لاگو کرنے کی تجویز ہے، جس کا بوجھ والدین کو اٹھانا ہوگا، کیا آپ سمجھتے ہیں کہ اس مرتبہ عوام کو ریلیف مل سکے گا؟ یہ بجٹ عوام کی توقعات پہ پورا اتر سکے گا؟
Read more »

شاہد آفریدی قومی ٹیم کے نئے کپتان

پاکستان کرکٹ بورڈ نے شاہد آفریدی کو T-20کے ساتھ ساتھ ون ڈے اور ٹیسٹ کے لیے بھی قومی ٹیم کاکپتان مقرر کر دیا ہے۔ شاہد آفریدی اپنے جارحانہ کھیل کی وجہ سے شائقین کرکٹ میں پسندیدگی کی نظر سے دیکھے جاتے ہیں۔ میدان میں ان کی موجودگی تماشائیوں میں جو ش و ولولے کا باعث بنی رہتی ہے۔ تاہم حال میں ویسٹ انڈیز میں ہونے والے T-20 ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی قیادت کرتے ہوئے وہ شائقین کو اپنے روایتی کھیل سے محظوظ نہیں کر پائے۔ زوردار بیٹنگ اور جادوئی بولنگ میں ناکامی کے ساتھ ساتھ کپتان کی حیثیت سے بھی ان کے فیصلوں میں خامیاں دکھائی دیں ۔جسے انہوں نے خود بھی تسلیم کیا ہے۔ تجزیہ نگاروں کی بھی یہی رائے تھی کہ انہیں مستقل طور پر کپتان بنا دیا جائے تو وہ اپنے آپ کو منوانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔دیکھنا یہ کہ شاہد آفریدی جنہیں ایک ایسی ٹیم کی کپتانی سونپی گئی ہے۔جس میں ہر دوسرا کھلاڑی اپنے کپتان کو ہٹا کر خود کپتان بننے کے خواب دیکھتا ہے۔ سینئر اپنے جونئیر کی قیادت میں کھیلتے ہوئے سبکی محسوس کرتا ہے۔ کئی کھلاڑی مل کر ایک دوسرے کے خلاف گروپ بندی کرتے ہیں۔اور قرآن پر حلف اٹھانے سے بھی گریز نہیں کرتے۔ ایک بھائی کوناقص کارکردگی پر باہر بٹھا یا جائے تو دوسرے بھائی کی کمر میں چوک پڑ جاتی ہے۔ نوجوان فاسٹ بولر فیلڈنگ کے لیے وہاں کھڑے ہونا پسند کرتے ہیں جہاں لڑکیاں زیادہ ہوں۔ اور خود شاہد آفریدی کوئی وکٹ نہ لے پائیں تو گیند چبانے لگتے ہیں۔ اس صورتحال میں وہ مستقل بنیادوں پر کپتانی کا بوجھ کیسے برداشت کر پائیں گے۔یہ ایک ایسا سوال ہے جس کاجواب ایشیا کپ اور دورہ ء انگلید کے دوران مل جائے گا۔ لیکن آپ کی ماہرانہ رائے بھی سامنے آجائے تو یقینی طور پر قومی ٹیم کی اصلاح بھی ہو سکتی ہے۔اور کپتان شاہد آفریدی اسے جیت کی راہ پر گامزن بھی کر سکتے ہیں۔
Read more »

ہنزہ کی خطرناک جھیل ۔۔۔ایک اور انسانی المیہ

ہنزہ کے علاقے عطاآباد میں لینڈ سلائیڈنگ سے بننے والی جھیل کی وجہ سے کئی دیہات زیرآب آچکے ہیں۔ علاقے سے بڑے پیمانے پر آبادی کا انخلاء ہوا ہے۔ جبکہ ناگہانی کا شکار ہونے والے کئی خاندان اب بھی کسمپرسی کی حالت میں جھیل کے بڑھتے ہوئے پانی کے خطرے سے دوچار ہیں۔ پاکستان کے سب سے بڑے چینل جیو نیوز نے سب سے پہلے اس انسانی المیے سے قوم کو آگاہ کیا اور حکمرانوں کو احساس دلانے کی کوشش کی کہ اگر فوری طور پر اس خطرناک جھیل کی شکل میں رونما ہونے والے اژدھے کا منہ بند نہ کیا گیاتو یہ کسی علاقے میں بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے کے ساتھ ساتھ ہزاروں کی تعداد میں جیتے جاگتے انسانوں کو نگل لے گا۔پچھلے کئی دنوں سے ناگہانی کا شکار ہونے والے علاقے سے جیو کی لائیو کوریج جاری ہے۔اور شمالی علاقوں میں آنے والے زلزلے کے بعد ہنزہ جھیل کی شکل میں پیدا ہونے ایک اور انسانی المیے سے پیدا ہونے والے مصائب کی نشاندہی کی جارہی ہے لیکن وزریراعظم یوسف رضا گیلانی کے دورہ ء ہنزہ اور متاثرہ آبادی سے ملنے کے باوجود ابھی تک لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے یا انہیں کسی قسم کا ریلیف فراہم کرنے کا اعلان نہیں کیاگیا۔جس کی وجہ سے متاثرین ہنزہ جھیل میں شدید غم وغصہ پایا جاتاہے۔اور وہ یہ کہنے پر مجبور ہیں کہ انہیں حکومت نے بے آسرا چھوڑ رکھا ہے۔اور ان کے پاس سوائے اس کے کوئی چارہ نہیں کہ وہ جھیل میں ڈوب مریں۔
Read more »

سعید اجمل کو صدمہ!

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے آف اسپنر اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سیمی فائنل کے آخری اوورز میں 23 رنز کے شکار سعید اجمل نے کہا ہے کہ وہ ابھی تک شکست کے صدمے سے باہر نہیں آسکے۔ ایک ویب سائٹ کو دیئے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ آخری اوور میں مائیکل ہسی کی شاندار اننگز اور دھواں دار بیٹنگ نے مجھے صدمے سے دوچار کر دیا، یہ میرے لئے مشکل اور جذباتی وقت ہے اور جس کیفیت سے گزر رہا ہوں اس کو بیان نہیں کر سکتا۔ ساتھی کھلاڑیوں نے میری ہر ممکن دلجوئی کی تاہم میں اب بھی اپ سیٹ ہوں کیونکہ میری بولنگ اچھی نہیں رہی تھی۔ سعید اجمل نے کہا کہ ناکامی کے بعد ہر ایک نے میرے پاس آکر مجھ سے کہا کہ ہم متحد ہو کر کھیلے ہماری کارکردگی اچھی رہی، سب کا کہنا تھا کہ ناکامی کا ذمہ دار میں نہیں ہوں کسی نے بھی مجھ پر انگلی نہیں اٹھائی۔ انہوں نے کہا کہ منصوبے کے مطابق مجھے مائیکل ہسی کو تیز یارکر پھینکنی تھی پہلی گیند درست انداز میں پڑی جو جانسن نے کھیلی مگر ایک رن کے بعد مائیکل ہسی کریز پر آگئے اور اچانک تیز ہوا چلنے لگی اور تیز یارکر پھینک سکا اور نہ ہی لائن لیتھ قائم رہ سکی۔ انہوں نے کہا کہ اس صدمے سے باہر نکل کر ایشیا کپ کیلئے تیاری کروں گا۔ مجھے اپنی صلاحیتوں پر بھروسا ہے اور یقین ہے کہ میں سینٹ لوسیا کے بعد ایشیا کپ میں دوبارہ بہتر انداز میں بولنگ کر سکوں گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل کو وہ اپنی زندگی کا بدترین میچ قرار دیں گے جس میں جیتا ہوا میچ پاکستان کے ہاتھ سے نکل گیا۔
Read more »

رحمن ملک کی سزا معاف؟

صدر آصف علی زرداری نے وزیر داخلہ رحمن ملک کو احتساب عدالت کی جانب سے دی گئی سزائیں معاف کردی ہیں، صدارتی ترجمان سینیٹر فرحت الله بابر نے بتایا کہ صدر نے رحمن ملک کو احتساب عدالت کی جانب سے جنوری 2004 میں ان کی غیرحاضری میں دی گئی سزائیں آئین کے آرٹیکل 45 کے تحت معاف کردی ہیں۔ صدر نے یہ اقدام وزیراعظم کی ایڈوائس پر کیا ہے۔ آرٹیکل 45 کے مطابق صدر کو کسی بھی عدالت کی طرف سے دی گئی سزا ختم کرنے، معطل کرنے یا اس میں کمی کرنے کا اختیار حاصل ہے۔ فرحت الله بابر نے بتایا کہ رحمن ملک کو ان کی غیرحاضری میں نیب آرڈیننس کی دفعہ 31 کے تحت 2004 میں تین سال کی سزا دی گئی تھی۔ انہوں نے سزا کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی تھی، ان کی اپیل منظور نہیں ہوسکی۔ رحمن ملک کا یہ موقف تھا کہ انہیں ان کی غیرحاضری میں سیاسی وجوہات کی بناء پر انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا گیا تھا اور یہ قانون جنرل پرویز مشرف نے اپنے سیاسی مخالفین کو انتقام کا نشانہ بنانے کیلئے خاص طور پر جاری کیا تھا۔

رحمن ملک کی سزاکی معافی حکومت اور عدلیہ میں تصادم کا باعث نہیں بنے گا؟
Read more »

شاندار کھیل اور افسوسناک شکست !

پاکستانی قوم نیک تمناؤں کے ساتھ قومی کرکٹ ٹیم کے لئے دعائیں کرتی رہ گئی اورآسٹریلوی بیٹسمین مائیک ہسی نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے جیتا ہوا میچ پاکستان کے ہاتھ سے چھین لیا،ایک موقع پر پاکستان کی فتح یقینی نظر آرہی تھی۔قومی ٹیم نے کھیل ہر شعبے میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا، اس سیمی فائنل کو بجا طور پر ٹورنامنٹ کا سب سے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلہ قرار دیا جاسکتا ہے۔آپ کے خیال میں میچ کا ٹرننگ پوائنٹ کیا تھا اور شکست سے کس طرح بچا جاسکتا تھا؟اکمل برادران نے بھی اپنے کیریئر کی شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے قومی ٹیم کے اسکور کو 191 رنز تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔سابق ٹیسٹ کرکٹرز نے بھی اس میچ میں قومی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا ہے اور کہا ہے کہ ہارجیت کھیل کا حصہ ہے خوشی اس بات کی ہے کہ قومی ٹیم شاندار مقابلے کے بعد ہاری۔
Read more »

جسٹس افتخار محمد چوہدری کے خلاف ریفرنس

چیف جسٹس آف پاکستان جناب جسٹس افتخار محمد چوہدری کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں دائر صدارتی ریفرنس کی سماعت ہو رہی ہے۔ قائم مقام چیف جسٹس جناب جسٹس جاوید اقبال نے جسٹس افتخار چوہدری کے ساتھ پولیس کے ناروا سلوک کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے ساتھ برا سلوک کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔جسٹس افتخار چوہدری کے خلاف ریفرنس دائر کیے جانے کے خلاف وکلاء کا ملک گیر احتجاج بھی جاری ہے۔ اور انہوں نے عدالتوں کا بائیکاٹ کر رکھا ہے۔ جبکہ حکومت اس اقدام کو آئین اور قانون کے عین مطابق قرار دے رہی ہے اور وزراء کا کہنا ہے کہ وکلاء بعض سیاسی جماعتوں کے آلہء کار بن کر حالات خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ جسٹس افتخار چوہدری نے مستعفی ہونے سے انکار کر دیا ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ ا ن کے ہاتھ صاف ہیں اور وہ تمام الزامات کا سامنا کریں گے ۔قائم مقام چیف جسٹس جناب جسٹس جاوید اقبال نے کہا ہے کہ شخصیات کو نہیں اداروں کو مضبوط کیا جانا چاہیے۔ ہمارے لیے سب سے اہم قانون اور آئین ہے۔ جو کچھ بھی ہو گا قانون کے مطابق ہو گا۔
Read more »

میڈیا پر پابندیاں

مارشل لائی ایمرجنسی کی آندھی نے جس طرح نجی ٹیلی ویثرن چینلز کے روشن دیئے بجھادیئے ہیں اس کااثر پورے ملک کی ذہنی اور سماجی زندگی پر پڑ رہا ہے۔ ہر طرف تشویش ، بے یقینی اور افسردگی کا سماں ہے۔ اخبارات پر بھی نئی پابندیاں عائد کردی گئی ہیں اور جنگ گروپ کے پریس کو سیل کرنے کی دھمکی بھی دی گئی۔ وہی حکمراں جو سینہ پھلاکر میڈیا کو بے مثال آزادی دینے کا دعویٰ کرتے نہ تھکتے تھے اب عوام کو معلومات حاصل کرنے اور اظہار کی آزادی کے بنیادی، انسانی اور آئینی حقوق سے محروم کررہے ہیں۔ پاکستان کی سیاسی تاریخ میں میڈیا کی آزادی کو کبھی اس طرح سلب نہیں کیا گیا کیوں کہ اس دفعہ غیر ملکی نیوز چینلز کے ساتھ ساتھ جیو کے انٹرٹینمنٹ اور اسپورٹس چینلز بھی بند کر دیئے گئے ہیں۔بلکہ ایسا لگتا ہے کہ جیو اور جنگ گروپ کو خاص نشانہ بنایاجارہا ہے۔

اس پریشان کن اور اضطرابی صورتحال نے آپ کی زندگی کو کس طرح متاثر کیا ہے؟ غیر مصدقہ خبروں اورا فواہوں کی دھند میں آپ کیا دیکھ رہے ہیں؟ ان حالات میں آپ کیا محسوس کرتے ہیں ہمیں بتایئے۔ جو نیوز چینلز آپ کی روزانہ زندگی کا حصہ تھے ان کے بغیر آپ کے شب و روز کیسے گزر رہے ہیں؟ اپنے تاثرات، اپنی رائے، اپنے مشورے، مختصر الفاظ میں بیان کیجئے۔
Read more »

اساتذہ کی ٹارگٹ کلنگ : ایک لمحہ فکریہ؟


پاکستان کے مختلف شہروں میں سیاسی کارکنوں کے ساتھ ساتھ اب اساتذہ کوبھی ٹارگٹ کلنگ کانشانہ بنایا جارہا ہے ۔ کوئٹہ ،لاہور اور کراچی میں اس طرح کی وارداتیں رونما ہورہی ہیں ۔جس پر طلباء اور اساتذہ سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں، اساتذہ کا قتل علم کی خدمات کا قتل ہے، تعلیم و تربیت کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے والے کسی عبرتناک سزا کے مستحق نہیں ہیں،؟ اسی طرح کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے بلوچستان یونیورسٹی کی ایک خاتون پروفیسر جاں بحق ہوگئی
۔ 48سالہ ناظمہ طالب یونیورسٹی میں اپنے فرائض کی ادائیگی کے بعد رکشے میں سوار ہوکر گھر جارہی تھیں کہ اس دوران نامعلوم مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کردی جس سے وہ زخمی ہوگئیں۔ انہیں شدید زخمی حالت میں اسپتال لیجایا جارہا تھا کہ وہ راستے میں ہی دم توڑ گئیں۔ ناظمہ طالب گزشتہ بیس سال سے بلوچستان یونیورسٹی میں شعبہ ابلاغیات عامہ میں پروفیسر کی خدمات سرانجام دے رہی تھیں۔وزیراعلیٰ بلوچستان نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے ملزموں کی جلد گرفتاری کا حکم دیا ہے۔ کوئٹہ میں اس سے قبل بھی غیر مقامی اساتذہ، سرکاری افسران واہلکاروں اور عام شہریوں کو دہشتگردی کا نشانہ بنایا جاچکا ہے اور اب بلوچستان یونیورسٹی کی خاتون پروفیسر کو دہشتگردی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ جو سب کے لئے لمحہ فکریہ ہے ۔

کیا اساتذہ کو تحفظ فراہم کرنا حکومت کا فرض اولین نہیں ہے؟

قوم کے ذہین ترین اہل علم و دانش جیسے افراد کا قتل لمحہ فکریہ نہیں ہے؟
Read more »

کشمیر میں امن کے پھول کب کھلیں گے ؟


سابق وزیرخارجہ خورشید قصوری نے جنگ گروپ اورٹائمز آف انڈیا کے زیراہتمام لاہور میں”امن کی آشا“ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت گزشتہ دورحکومت میں مسئلہ کشمیر کے حل کے قریب پہنچ چکے تھے۔ایک مشترکہ لائحہ عمل بھی طے کر لیا گیا تھا۔دوطرفہ مذاکرات میں کشمیری رہنماؤں کو بھی شریک رکھا گیا اوران کے حق خودارادیت کے مطالبے کو سامنے رکھتے ہوئے مقبوضہ کشمیر سے بھارتی افواج کے انخلاء کی بھی بات کی گئی تھی۔خورشید قصوری کے مطابق دونوں ملکوں میں کچھ لو اور کچھ دو کے فارمولے کے تحت معاملات طے کرتے ہوئے یہ بھی اتفاق ہوا تھا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے حوالے سے کوئی بھی فتح کے نعرے نہیں لگائے گا۔مشترکہ لائحہ عمل پر عملدرآمد کے سلسلے میں یہ بھی طے پایاتھا کہ بھارتی وزیراعظم 2006ء میں پاکستان کا دورہ کریں گے۔لیکن پاکستان میں چیف جسٹس کو ان کے عہدے سے ہٹائے جانے کی وجہ سے جو بحران ہوا اس نے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے ہونے والی پیش رفت کو پیچھے چھوڑدیا۔

ماضی میں بھی کئی ایک مواقع پر دونوں ملکوں کے درمیان مذاکرات ہوئے ہیں اور ہم مسئلہ کشمیر سمیت بہت سے دوطرفہ مسائل کے حل کے قریب پہنچ جاتے رہے ہیں لیکن کوئی نہ کوئی وقتی سانحہ یاحادثہ نہ صرف ان مذاکرات کے تعطل کا باعث بن جاتا ہے بلکہہم ایک بار پھر انہی خاردارتاروں کے پیچھے چلے جاتے ہیں جہاں سرحدی جھڑپیں روزانہ کا معمول بن جاتی ہیں۔

حکومتی سطح پر ہونے والے مذاکرات کی اہمیت وافادیت اپنی جگہ لیکن اب دونوں ملکوں کے بڑے اخباری گروپوں نے اپنے طور پر سرحد پار کے لوگوں کو ایک دوسرے کے قریب لانے کا بیڑہ اٹھایا ہے۔ اس مشترکہ کوشش کو ”امن کی آشا “ کا نام دیا گیا ہے۔ہو سکتا ہے یہی امن کی آشا آنے والے دنوں میں امن کی نوید بن جائے ۔ سرحدوں پر بچھائے جانے والے خاردار تاروں کی جگہ پھولوں کے باڑ لگے ہوں ۔اور کشمیر جو گزشتہ ساٹھ برسوں سے امن کی تلاش میں ہے ۔اسے بھی اپنی منزل مل جائے ۔
Read more »

 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz