جنوبی کوریا کا شمالی کوریا کے جوہری پروگرام پر مذاکرات کا مطالبہ

جنوبی کوریا کا شمالی کوریا کے جوہری پروگرام پر مذاکرات کا مطالبہ
جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے جوہری پروگرام پر چھ فریقی بات چیت کے نئے دور کے آغاز کا مطالبہ کیا ہے۔ جنوبی کوریا کے صدر لی میونگ باک کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کے جوہری پروگرام کے خاتمے کے لیے سفارتی طریقۂ کار کے علاوہ ان کے پاس کوئی اور متبادل نہیں ہے۔ لی میونگ کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب دونوں ممالک کے باہمی تعلقات شدید تناؤ کا شکار ہیں اور حال ہی میں دونوں ممالک نے ایک دوسرے کے علاقے پر گولہ باری بھی کی ہے۔ شمالی کوریا کے جوہری پروگرام پر ہونے والی بات چیت میں شمالی و جنوبی کوریا، چین، جاپان، روس اور امریکہ شامل رہے ہیں اور اس میں شمالی کوریا کو جوہری پروگرام ترک کرنے کے عوض مراعات کی پیشکش کی گئی تھی۔ جنوبی کوریا، امریکہ اور جاپان پہلے یہ کہتے رہے ہیں کہ چھ فریقی بات چیت اس وقت تک شروع نہیں ہو سکتی جب تک شمالی کوریا اپنا رویہ بدلنے کے تئیں سنجیدہ نہیں ہوتا۔

 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz