راولپنڈی میڈیکل کالج، گرلز ہاسٹل پر نیب 10 سال سے قابض

راولپنڈی میڈیکل کالج، گرلز ہاسٹل پر نیب 10 سال سے قابض
راولپنڈی میڈیکل کالج کے گرلز ہاسٹل پر گزشتہ دس سال سے نیب نے قبضہ کر رکھا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات اور کمشنر راولپنڈی کے احکامات کے باوجود نیب نے تا حال ہاسٹل خالی نہیں کیا۔ دوسری جانب راولپنڈی میڈیکل کالج کے گرلز ہاسٹل پر نیب کے قبضے کیخلاف طالبات نے احتجاجی مظاہر ہ کیا اور نعرے بازی کی۔ طالبات کا مطالبہ تھا کہ حکومت نیب سے قبضہ چھڑوا کر ہاسٹل کو خالی کرائے تاکہ اس ہاسٹل کا ٹھیک استعمال کیا جا سکے اور ان کی رہائش کا مسئلہ حل ہو جائے۔ اس حوالے سے سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے دنیا نیوز سے بات کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ دنیا نیوز کی جانب سے نیب قبضے کا معاملہ اٹھائے جانے کے بعد یہ مسئلہ حل ہو جائے گا۔

 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz