نیٹو کنٹینر کیس: تحقیقاتی رپورٹ میں کرپشن کی تصدیق

نیٹو کنٹینر کیس: تحقیقاتی رپورٹ میں کرپشن کی تصدیق
نیٹوکنٹینرزکیس کی تحقیقاتی رپورٹ تیارکرلی گئی ہے جسے آج سپریم کورٹ میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔ رپورٹ میں نیٹواورایساف فورسزکے نام پرہزاروں کنٹینرزغائب ہونے، شراب، اسلحہ اوردیگرممنوعہ اشیا کی سمگلنگ کی تصدیق کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق رپورٹ میں غائب ہونے والے ہزاروں کنٹینرزمیں اربوں روپے کی کسٹم ڈیوٹی چوری کی بھی تصدیق کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق رپورٹ کی تیاری کیلئے وزارت خارجہ کے ذریعے نیٹوحکام سے ریکارڈ کی درخواست کی تھی۔ سپریم کورٹ نے دنیا نیوزکی خبرپر ہزاروں نیٹوکنٹینرز غائب ہونے کا ازخودنوٹس لیا۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے تحقیقات کے لئے معاملہ وفاقی ٹیکس محتسب کو بھجوایا اورایک ماہ میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی، تاہم وفاقی ٹیکس محتسب کی تحقیقاتی ٹیم ایک ماہ بعد نومبرمیں رپورٹ پیش نہ کرسکی اورسپریم کورٹ سے ایک ماہ مزید وقت لیا اوردوماہ سے زائد کی تاخیرکے بعد بالاخررپورٹ تیارکرلی گئی ہے۔

 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz