حکومت کا پرائس کنٹرول کمیٹی بنانے کا فیصلہ، اجلاس ہر ماہ ہوا کرے گا

حکومت کا پرائس کنٹرول کمیٹی بنانے کا فیصلہ، اجلاس ہر ماہ ہوا کرے گا
حکومت نے قومی اور صوبائی اسمبلی کے اراکین پر مشتمل پرائس کنٹرول کمیٹی بنانے کا فیصلہ کر لیا۔ کمیٹی کا اجلاس ہر ماہ ہوا کرے گا۔
ذرائع کے مطابق فیصلہ وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے مسلم لیگ ن کے دس نکاتی ایجنڈے کی روشنی میں کیا۔ کمیٹی میں حزب اختلاف کے اراکین کو بھی شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی اشیائے خوردو نوش کی قمیتوں کا جائزہ لیا کرے گی۔ کمیٹی کی معاونت صوبائی چیف سیکرٹریز کیا کریں گے

 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz