حکومت نے پوری قوم کو مایوس کیا:نواز شریف

مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف نے کہا ہے کہ وہ پاکستان کے موجودہ حالات پر پریشان ہیں ان کا کہناتھا کہ دس نکاتی ایجنڈا قومی مفادمیں ہے لیکن حکومت نے پوری قوم کو مایوس کیا۔
مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نوازشریف کی زیر صدارت لاہور ڈویژن کے کارکنوں کا تنظیمی اجلاس ہوا ماڈل ٹاون میں ہونیوالے اجلاس سے خطاب میں محمد نوازشریف نے کہا کہ لوڈشیڈنگ،مہنگائی اورغربت کے خاتمے کے لئے ہر قسم کا تعاون کیا مگرصدرزرداری نے تمام کوششیں ناکام بنادیں . صدرزرداری سے پاکستان کے لئے معاہدہ کیا جو انہوں نے ایک ماہ بعد ہی توڑ دیاان کا کہناتھا کہ ریمنڈ ڈیوس کے مسئلہ پر حق کا ساتھ دے رہے ہیں اورقومی خود مختاری کاتحفظ ہرمفاد پر مقدم ہے انہوں نے کارکنوں کو ہدایت کی ہے کہ آمریت کی باقیات کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں اور کسی بھی ایسے اقدام کی حمایت نہ کی جائے جو جمہوریت کی نفی کرےجن لوگوں نے آمریت کے مشکل ترین دور میں پارٹی کا ساتھ دیا وہ بلا شبہ پارٹی کااثاثہ ہیں اور ان کو جائز مقام ہر صورت دیا جائے گا. کارکنوں نے اس موقع پر پر جوش تقاریر کرتے ہوئے قیادت سے مطالبہ کیا کہ ن لیگ پیپلزپارٹی سے الگ ہوجائے جس پر نوازشریف کا کہناتھا کہ کارکنوں کی امیدوں کے مطابق فیصلہ ہوگا ۔

 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz