لاپتہ قیدیوں کا مقدمہ: اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کی ضمانت منظور

سپریم کورٹ نے لاپتہ قیدیوں کے مقدمہ میں اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کی ضمانت منظور کر لی ہے۔
اڈیالہ جیل کے سپریٹنڈنٹ سعید اللہ گوندل اور ڈپٹی سپریٹنڈنٹ خالد بشیر کیخلاف 11 رہا ہونے والے قیدیوں کو ایجنسیوں کی تحویل میں دینے کا الزام ہے۔ سپریم کورٹ نے آج ملزمان کی عبوری ضمانت کنفرم کر دی۔ تاہم عدالت کا کہنا تھا کہ اگر فریقین چاہیں تو ماتحت عدالت میں ضمانت منسوخی کی درخواست دائر کر سکتے ہیں۔ ملزمان کے خلاف ماتحت عدالت میں چالان پیش ہو چکا ہے اور وہ مقدمے کا سامنا کر رہے ہیں۔

 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz