جامع مسجد کیپسلی مرکز منہاج القرآن میں جشن عیدمیلاد النبی اورشیخ السلام پروفیسر ڈاکٹر طاہر القادری کی مشترکہ محفل منعقد کی گئی

ایتھنز(مہر دانش بشیر)جامع مسجد کیپسلی مرکز منہاج القرآن میں جشن عیدمیلاد النبی اورشیخ السلام پروفیسر ڈاکٹر طاہر القادری کی مشترکہ محفل منعقد کی گئی۔اس خصوصی محفل کاآغاز بعدازنماز عصر کیاگیا جس میں تلاوت قرآن مجید کے بعد منہاج نعت کونسل کیپسلی کے نعت خواں حضرات نے ہدیہ نعت رسولۖ پیش کیا ۔اس خصوصی محفل کی نقابت کے فرائض تیمور عابد اورتیمور طارق نے سرانجام دیے جبکہ اس محفل کی سرپرستی قاری محمداکرم زاہد نے کی۔محفل میلاد وسالگرہ کے موقع پرتحریک منہاج القرآن یونان کی تمام ایگزیکٹو باڈی کے علاہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے پاکستانی معززین اورحاضرین کی کثیر تعداد موجود تھی۔محفل میلاد سے خصوصی خطاب امیر تحریک  منہاج القرآن یونان علامہ شہباز احمد صدیقی نے کیاجنھوں نے مختلف تاریخی اوردینی حوالہ جات سے سیرت مصطفیۖ پرروشنی ڈالی۔بعدازنماز مغرب پروفیسر ڈاکٹر طاہرالقادری کی ساٹھویں سالگرہ کاکیک کاٹاگیاجس میں تمام احباب نے حصہ لیااورتحریک منہاج القرآن کے کارکنان کوبانی تحریک کی سالگرہ کی مبارک باد پیش کی۔دردوسلام کے نذرانے اورخصوصی دعاکے بعد یہ محفل اپنے اختتام کوپہنچی ۔پروگرام کے شرکا کی تواضع بریانی اورکھیر سے کی گئی۔

 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz