ورلڈکپ:پاکستان نے سری لنکا کومات دیدی

کولمبو: ورلڈ کپ کے اہم میچ میں پاکستان نے فیورٹ سری لنکا کو گیارہ رنز سے مات دے دی۔سری لنکن ٹیم مقررہ پچاس اوور میں نو وکٹوں پر دو چھاسٹھ رنز تک محدود رہی۔چمارا سلوا ستاون جبکہ سنگاکارا انچاس رنز بناکر نمایاں رہے۔ آفریدی نے چار اور شعیب اختر نے دو بیٹسمینوں کو شکار بنایا۔اس سے قبل ورلڈکپ کے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو جیت کیلئے دو سو اٹہتررنز کا ہدف دے دیا۔کولمبو میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔پاکستان نے اننگز کا آغاز جارحانہ انداز سے کیا ۔احمد شہزاد تیرہ رنز پر جبکہ محمد حفیظ بتیس رنز پر رن آؤٹ ہوئے۔ جس کے بعد کامران اکمل اور یونس خان نے ٹیم کے اسکور میں اضافہ کیا۔ کامران اکمل انتالیس رنز پر آؤٹ ہوئے۔یونس خان نے مصباالحق نے شاندار بیٹنگ کی۔ یونس خان باہتر رنز بنا کر ہیراتھ کا نشانہ بنے۔عمر اکمل دس رنز بنا سکے جبکہ آفریدی نے سولہ رنز بنائے۔مصباح الحق تیراسی رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔پاکستان نے مقررہ پچاس اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر دو سو ستتررنز بنائے۔ سری لنکا کی جانب سے ہیراتھ اورپریرانے دودوجبکہ میتھیوس اورمرلی دھرن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔

 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz