ایل پی جی کی قیمت میں پندرہ روپے فی کلو کمی

اسلام آباد: ایل پی جی پروڈیوسرز اور مارکیٹنگ کمپنیز نے گیس کی فی کلو گرام قیمت میں پندرہ روپے کمی کردی، گھریلو سلنڈر ایک سو ستتر اور کمرشل سلنڈر چھ سو اکیاسی روپے سستا ہوگیا۔ ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں حالیہ کمی کے بعد آزاد کشمیر، گلگت، مظفرآباد، فاٹا، باغ اور سوات میں ایک کلو ایل پی جی ایک سو چالیس روپے کی ہوگئی۔ لاہور، گجرات، سیالکوٹ اور ساہیوال میں قیمت ایک سو دس روپے، پشاور، بھاولپور، ملتان، رحیم یار خان اور سرگودھا میں ایک سو پندرہ روپے، مری، راولپنڈی اور کوہاٹ میں قیمت ایک سو پچیس روپے ہوگئی۔ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ آئندہ ہفتے قیمتوں میں مزید کمی کی جائے گی۔

 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz