ورلڈ کپ 2011: زمبابوے کا پاکستان کو جیتنے کیلیے 162 رنز کا ہدف

زمبابوے نے پہلے کھیلتے ہوئے 39.4 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 151رنز بنائے تاہم میچ کو بارش کے باعث مختصر کرنا پڑا.
پالی کیلے اسٹیڈیم میں گروپ اے کے میچ میں زمبابوے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بیس اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 71 رنز بنائے ہیں۔ میچ کے آغاز سے ہی زمبابوے کی ٹیم مشکلات کا شکار ہورہی جب برینڈن ٹیلر چار کے انفرادی اسکور پر عبدالرزاق کی گیند پر کامران اکمل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو کر چلتے بنے جبکہ ریگس چکابوا صفر جبکہ سباندا 5 کے انفرادی اسکورز پر عمر گل کا شکار بن گئے۔ تیتندا تیبو کو 19 کے انفرادی اسکور پر وہاب ریاض نے آؤٹ کیا۔
میگا ایونٹ میں پاکستان اور زمبابوین ٹیم کے چار مقابلے ہوئے جس میں تین بار گرین شرٹس جیتے جبکہ ایک میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوا۔
پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ٹوٹل 40 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے گئے جن میں 36 میں قومی ٹیم کو کامیابی حاصل ہوئی اور 2 میں زمبابوین ٹیم فاتح رہی، ایک برابر جبکہ ایک میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوا۔ پاکستانی ٹیم مں اسد شفیق اور وہاب ریاض کو شامل کیا گیا ہے جبکہ پاکستانی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ کامران اکمل کو سپورٹ کرنا چاہئے، کامران اکمل ہی وکٹ کیپنگ کریں گے۔

 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz